یوکرین کے دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس نے اتوار کے روز اگست میں کیف پر اپنا تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے، ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کی طرف جانے والے تمام میزائل تباہ کر دیے گئے ہیں۔

کیف ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرہی پوپکو نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ اگست میں دارالحکومت پر یہ پہلے ہی تیسرا بیلسٹک حملہ ہے جس میں ہر حملے کے درمیان چھ دن کا وقفہ ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق روس نے ایک بار پھر مسلسل تیسری مرتبہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔

پوپکو نے مزید کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی یونٹوں نے روس کی جانب سے داغے گئے متعدد ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

حملے کا دائرہ فوری طور پر واضح نہیں ہے۔

پوپکو نے کہا کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کر سکا کہ کس قسم کے میزائل داغے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے ایک عینی شاہد نے اتوار کی علی الصبح ایسے دھماکوں کی آوازسنی جو ایئر ڈیفنس سسٹم کے لگ رہے تھے۔

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی حملے کے تقریبا دو گھنٹے بعد کیف، اس کے آس پاس کے علاقے اور وسطی اور شمال مشرقی یوکرین کے زیادہ تر علاقوں کو تازہ حملوں کے انتباہ کا سامنا ہے اور مزید میزائلوں سے شہر پر حملے کا خطرہ ہے۔

Comments

200 حروف