اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کی ماتحت کمپنی اینگرو پولیمرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل) کو 30 جون 2024 ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کم آمدن اور فروخت کی لاگت بڑھنے کے سبب 688.4 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران کمپنی نے مجموعی بنیادوں پر 1.56 ارب روپے کا منافع حاصل کیا تھا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو منعقدہ ایک اجلاس میں 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی مدت کے لئے کمپنی کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سہ ماہی کے دوران ای پی سی ایل کا مجموعی منافع 1.44 ارب روپے رہا جو کہ 5.66 ارب روپے تھا جو تقریبا 75 فیصد کی زبردست کمی ہے۔

کمپنی کی خالص آمدنی 6 فیصد سے زائد کم ہو کر 17.81 ارب روپے رہ گئی جو گزشتہ سال 19.04 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم فروخت کی لاگت 22 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 16.4 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 13.4 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے دیگر اخراجات کم ہو کر 30.25 ملین روپے رہ گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 380.12 ملین روپے تھے۔

دریں اثنا مالیاتی اخراجات 37 فیصد اضافے کے ساتھ 1.55 ارب روپے سے بڑھ کر 2.12 ارب روپے ہوگئے۔ اس اضافے کی وجہ اس مدت کے دوران شرح سود میں اضافہ ہے۔

نتیجتا کمپنی کو 1.35 ارب روپے کا قبل از ٹیکس خسارہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اسے 3.2 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

کمپنی کا فی حصص خسارہ 0.76 روپے رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس کی فی حصص آمدنی 1.39 روپے تھی۔

ای پی سی ایل پولی ونائل کلورائڈ، ونائل کلورائڈ مونومر، کاسٹک سوڈا اور دیگر متعلقہ کیمیکلز کا مینوفیکچرر ہے۔ کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو اپنے پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کی فراہمی میں بھی مصروف ہے۔

Comments

200 حروف