ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ نے جمعہ کو کراچی کے ڈولمین مال کلفٹن میں دیپال ایل 07 سیڈان اور دیپال ایس 07 ایس یو وی لانچ کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے الیکٹرک وہیکل برانڈ کی رونمائی کی ہے۔

یہ گاڑیاں پری بکنگ کے لیے دستیاب ہیں جن کی قیمتیں ایل 07 کی قیمت 1 کروڑ 55 لاکھ روپے اور ایس 07 کی قیمت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

کمپنی نے پورے ای وی ویلیو چین میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے ، جس میں پاکستان بھر میں چارجنگ انفرااسٹرکچر کا قیام بھی شامل ہے۔ کمپنی نے کہا کہ سی کے ڈی مینوفیکچرنگ آٹھ سے دس ماہ میں شروع ہوسکتی ہے۔

Comments

200 حروف