ضلع جنوبی وزیرستان میں 12/13 اگست 2024 کی رات کو سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے چار بہادر بیٹے حوالدار نثار حسین (عمر 34 سال، رہائشی ضلع کرم )، نائیک راشد گل (عمر 34 سال، رہائشی ضلع کرم )، نائیک عرفان اللہ خان (عمر 30 سال،رہائشی ضلع لکی مروت ) اور سپاہی عثمان رفاقت (عمر 21 سال، رہائشی ساکن ضلع ہری پور)نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments