دنیا

غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد افراد شہید، فلسطینی خبر ایجنسی

  • اسرائیلی فوج نے حملے میں نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف بے گھر افراد کو نشانہ بنایا
شائع August 10, 2024

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا۔ حماس اس کے کمانڈر ح کمانڈر عمارت کو ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جو الطبین اسکول میں واقع تھا اور یہ دارج طفاہ کی ایک مسجد سے متصل ہے جو غزہ شہر کے رہائشیوں کے لیے پناہ گاہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے سے قبل شہریوں کو نقصان پہنچانے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے تھے جن میں ہدف کے عین مطابق بمباری ، فضائی نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات شامل ہیں۔

Comments

200 حروف