پیرس اولمپکس میں پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان خاتون رکن منیزہ تالاش کو سیاسی نظریے کا اظہار کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا۔

جمعہ کو مقابلے کے پری کوالیفائر میں اپنے بریک روٹین کے دوران انہوں نے ایک اسکارف نما کیپ پہنی ہوئی تھی جس پر فری افغان ویمن درج تھا جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

منیزہ تالاش اسپین میں رہتی ہیں اور نیدرلینڈز کی انڈیا سردجو سے پری کوالیفائر کے دوران ہلکے نیلے رنگ کا کیپ پہنا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ اولمپکس میں کھیل کے میدان اور پوڈیم پر سیاسی نعروں اور بیانات پر پابندی ہے۔

افغانستان کی خاتون بریک ڈانسر منیزہ تالاش پہلی ایتھلیٹ ہیں جو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کا حصہ تھیں۔

ورلڈ ڈانس اسپورٹ فیڈریشن نے بعد میں تصدیق کی کہ منیزہ تالاش کو “ان کے لباس پر سیاسی نعرہ لگانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

رواں سال پیرس گیمز تیسرا اولمپکس ایونٹ ہے جہاں پناہ گزینوں کی ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے جس میں 37 کھلاڑی 12 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ افغانستان کی نمائندگی تین خواتین اور تین مردوں کے دستے نے کی۔

Comments

200 حروف