امریکہ نے دو ایرانی شہریوں اور ایک پاکستانی شہری پر ایران کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پروگرام میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ جن دو ایرانیوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے وہ ایران کے پاسداران انقلاب کے لیے کام کرنے والے بھائی ہیں۔

پاکستانی شہری پر الزام ہے کہ وہ دونوں بھائیوں کے لیے اسمگلنگ کے جہاز کے کپتان کے طور پر کام کرتا تھا۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری مقدمے کا انتظار کر رہا ہے جبکہ دو ایرانی مفرور ہیں۔

Comments

200 حروف