بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اگرچہ برینٹ اب بھی سات ماہ کی کم ترین سطح پر ہے، جس کی وجہ کمزور طلب اور امریکہ میں کساد بازاری کے خدشات ہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 1.10 ڈالر یا 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 77.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.05 ڈالر اضافے سے 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 74.25 ڈالر رہی۔

پیر کے روز برینٹ کے سودے جنوری کے اوائل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے اور ڈبلیو ٹی آئی کے سودے فروری کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر ہوئے کیونکہ ملازمتوں کے کمزور اعداد و شمار کے بعد امریکہ میں کساد بازاری کے خدشات کی وجہ سے عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی میں اضافہ ہوا۔

آئل بروکر پی وی ایم کے تامس ورگا نے کہاکہ کیا فروخت جاری رہنے سے پہلے رسک ایسٹس کی قیمتوں میں تبدیلی محض نچلی سطح کا انتخاب ثابت ہوگی یا سرمایہ کاروں نے امریکی ملازمت کے اعداد و شمار کے درمیانی مدت کے مضمرات کا مکمل جائزہ لینے کے لئے وقت لیا ہے جس پر بحث کی جاسکتی ہے۔

منگل کے روز تیل کے دونوں بینچ مارکس نے تین سیشن کی گراوٹ کا سلسلہ توڑ دیا اور مشرق وسطی میں تناؤ نے بدھ کے کاروباری سیشن میں رسد کے خدشات کو جنم دیا۔

گزشتہ ہفتے حماس اور حزب اللہ گروپوں کے سینئر ارکان کے جاں بحق ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کی ایک نئی لہر کی تیاری کر رہا ہے اور اس تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے کہ غزہ کا تنازع مشرق وسطیٰ کی وسیع تر جنگ میں تبدیل ہو رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی حکام خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس بات پر ’واضح اتفاق رائے‘ ہے کہ کسی کو بھی صورتحال کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کار ڈینیئل ہینز کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع میں کسی بھی طرح کا اضافہ خطے سے رسد میں خلل کا زیادہ خطرہ دیکھ سکتا ہے۔

امریکی اعداد و شمار کے مطابق خام تیل اور پٹرول کی انوینٹریز میں غیر متوقع اضافے کے بعد بدھ کے کاروباری سیشن کے آغاز میں قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

مارکیٹ ذرائع نے منگل کو امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل، پٹرول اور ڈسٹیلیٹ انوینٹریز میں اضافہ ہوا۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن بدھ کی صبح 10:30 بجے (14:30 جی ایم ٹی) ہفتہ وار انوینٹری ڈیٹا جاری کرنے والا ہے۔

مندی کی طلب کے نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہوئے چینی تجارتی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی میں یومیہ خام تیل کی درآمدات ستمبر 2022 کے بعد سے کم ترین سطح پر گر گئیں۔

Comments

200 حروف