نئے مالی سال کا آغاز معاشی استحکام اور بہتری پر توجہ کے ساتھ ہوا ہے جو ایک حوصلہ افزا علامت ہے۔ تاہم، انتہائی ضروری معاشی ترقی اب بھی غائب ہے.تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ساتھ اپنے اجلاسوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک خاص طور پر توانائی کے شعبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نجکاری کے ایجنڈے پر خاصی توجہ دی جارہی ہے ، ہر بحث میں ڈسکوز سرفہرست ہیں۔ توانائی شعبے میں مختلف چیلنجز بشمول آئی پی پیز اور کیپیسٹی کی ادائیگیوں کے باوجود وفاقی وزیر اویس لغاری نے ایک عملی نقطہ نظر کو برقرار رکھا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان مذاکرات سے ڈسکوز کی نجکاری کے موضوع پر کوئی فرق نہ پڑے۔

نجکاری ایک طویل سفر ہے لیکن صنعتوں، ملک اور انفرادی کمپنیوں کو حاصل ہونے والے طویل مدتی فوائد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کے الیکٹرک کو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے 15 بولیاں ملنے کی حالیہ خبریں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو راغب کرنے میں نجکاری کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں جنہوں نے کمپنی کے 640 میگاواٹ کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے پہلے مرحلے میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، انہوں نے دوسروں کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔ کے الیکٹرک کو موصول ہونے والی بولیاں بلوچستان میں 150 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے ہیں۔ سندھ میں 270 میگاواٹ کی صلاحیت والے دوسرے منصوبے ابھی بھی سرمایہ کاری کیلئے کھلے ہیں اور انہیں مزید سرمایہ کاروں کو زیر غور لایا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ یہ 640 میگاواٹ کے منصوبے کمپنی کے بڑے پاور ایکوزیشن پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد اگلے پانچ سالوں میں 1300 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا اضافہ کرنا ہے۔ حکومت آنے والی دہائی میں قابل تجدید توانائی کی طرف بڑے پیمانے پر منتقلی پر بھی توجہ مرکوز کررہی ہے۔

اس شعبے کے وسیع تر تناظر میں اس طرح کے تعاون کے زبردست مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ تین سال میں تیل کا درآمدی بل (کوئلے کو چھوڑ کر) اوسطا 19 ارب ڈالر رہا ہے۔ قابل تجدید توانائی کو شامل کرنے سے مقامی پیداوار پر منتقلی سے اس بوجھ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

حکومتی پالیسیوں میں قابل تجدید توانائی کا مستقل حمایت خاطر خواہ فوائد پیش کرے گی اور ایک پائیدار سرمایہ کاری کا روڈ میپ فراہم کرے گی ۔ صوبائی سطح پر سندھ حکومت اور عالمی بینک سندھ سولر انرجی پراجیکٹ (ایس ایس ای پی) پر کام کر رہے ہیں۔اسی طرح 550 میگاواٹ کا تیرتا ہوا شمسی توانائی کا منصوبہ گزشتہ ماہ سندھ کی کینجھر جھیل پر شروع کیا گیا تھا۔

یہ صوبائی کوششیں اچھے اقدامات ہیں۔ یوٹیلیٹی اسکیل پر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے سے ملک بھر میں توانائی کی پیداوار کی لاگت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پالیسی سازوں کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ ٹیرف میں سالانہ اضافے کو کیسے روکا جائے اور ایندھن چارج ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے توانائی مکس کو بہتر بنایا جائے۔

اہم حکومتی شخصیات کی جانب سے ظاہر کیا جانے والا رویہ ایک طویل المیعاد اور مرکوز نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نقطہ نظر کو ایسی پالیسیوں کے ذریعہ حمایت کرنے کی ضرورت ہے جو ان اداروں کے مابین نجکاری اور زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دے سکیں۔

یہ اہم ہے کیونکہ جنریشن ویلیو چین کو منتقل کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن لائن کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہوگا۔ فی الحال، ہم مستقبل کی طرف اس امید کے ساتھ دیکھتے ہیں کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کس طرح بڑھتی ہے.

Comments

200 حروف