وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے،اس کے بعد ترقی پر مبنی اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بصورت دیگر ملکی معیشت کو درپیش موجودہ ڈھانچہ جاتی مسائل ادائیگیوں کے توازن کے مسائل کا باعث بنیں گے، جیسا کہ گزشتہ برسوں میں مسلسل ہوتا رہا ہے، جس نے ملک کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے چوبیس پروگراموں میں جانے پر مجبور کیا۔

یہ نقطہ نظر فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ جولائی کے اکنامک اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک میں ظاہر ہوتا ہے، جس میں نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اعداد و شمار نہیں دیے گئے، کیونکہ حکومت خسارے کی فنانسنگ کرنے میں بہت زیادہ مصروف ہے، جیسا کہ 29 جولائی کے مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ میں ذکر کیا گیا ہے، جس سے نہ تو نجی شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، اور نہ ہی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ریلیزز کے بارے میں بتایا گیا، جس نے پچھلے سالوں میں اس ملک میں ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔

تاہم، اسی دن وزیر خزانہ نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ آئی ٹی سیکٹر، زرعی شعبے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو زیادہ سے زیادہ قرض دیں – ایک ایسی تلقین جس سے امید کی جا سکتی ہے کہ حکومت اپنے اندرونی قرضوں میں کمی کرے گی، حالانکہ بجٹ 25-2024 میں پچھلے سال کے 2.86 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 5.1 ٹریلین روپے کا اضافی اندرونی قرض بینک سے لینے کی تجویز دی گئی ہے – جو 78 فیصد اضافہ ہے۔

تاہم سوال یہ ہے کہ میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں؟ اس طرح کے اقدامات کی واضح علامات 12 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ ہے، جس میں قومی اسمبلی سے فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی ریٹس اور پیٹرولیم لیوی میں اضافہ اور اس کے بعد پروگرام کی مدت (37 ماہ) کے لئے 12 ارب ڈالر کے رول اوورحاصل کرنا اور بجلی کے شعبے کے قرضوں کو ری پروفائل کرنے کے لئے وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کے سرکاری دورے شامل ہیں۔ جو حکومت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کی وجہ سے ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حالات یقیناً عوامی عدم اطمینان کو ہوا دے رہے ہیں حالانکہ وزیر خزانہ کی توجہ اشرافیہ سمجھے جانے والے پیداواری شعبوں کے خدشات کو کم کرنے پر مرکوز ہے کیونکہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی ان کی صلاحیت سب کے سامنے عیاں ہے۔

اورنگزیب کو امید ہے کہ انکم ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ چھوٹے تاجروں کو شامل کرکے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے سے آسانی ہوگی۔ تاہم، ان اقدامات پر عمل جاری ہے اور عام لوگوں کی طرف سے ان کی قبولیت اس مہینے (اگست) سے واضح ہو جائے گی.

انہوں نے رواں سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وصولیوں میں 40 فیصد، گزشتہ سال کے 9.252 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 12.97 ٹریلین روپے کے انتہائی پرامید اضافے کا بجٹ پیش کیا ہے، سیلز ٹیکس وصولیوں میں 36 فیصد اضافہ (انتہائی افراط زر والا ٹیکس) اور پیٹرولیم لیوی وصولیوں میں 31 فیصد اضافہ کیا گیا - یہ بالواسطہ ٹیکس ذرائع ہیں جو عام آدمی کو امیروں کے مقابلے میں زیادہ متاثر کرتے ہیں۔

براہ راست ٹیکسوں میں بجٹ میں 48 فیصد اضافہ کیا گیا ہے حالانکہ اس میں سے تقریبا 75 فیصد بالواسطہ سیلز ٹیکس موڈ میں لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس ہے۔ دوسرے لفظوں میں، موجودہ سال کے لئے مالیاتی پالیسی بہت زیادہ سکڑاؤ پر مبنی ہے،جس سے ترقی کا امکان نہیں ہے۔ جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان شرح نمو کا تعین کیسے کیا گیا۔

اس کا مقصد وزیر خزانہ کے پہلے استحکام حاصل کرنے اور پھر ترقی پر مبنی پالیسیوں کی طرف بڑھنے کے ارادے کو کمزور کرنا نہیں ہے بلکہ اس بات پر زور دینا ہے کہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سوچ میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے ، جو اب تک ان کے پہلے بجٹ میں واضح نہیں ہوئی ہے۔

معیشت کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئوٹ آف بکس سوچ کے تحت حکومت کے موجودہ اخراجات میں کمی کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی اور ملکی ذرائع سے قرض لینے کی ضرورت کو کم سے کم کیا جا سکے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ س مہنگائی کا سامنا کرنے والے عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ جس کی وجہ سے بہت سے گھرانے پہلے ہی اپنے غذائی بجٹ کے علاوہ دیگر تمام اخراجات مؤخر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

غربت 41 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس لیے قربانی بجٹ کے بڑے وصول کنندگان کو دینی پڑیگی۔ اس کے علاوہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا آغاز مساوی ٹیرف سبسڈی کی پالیسی کو ترک کرنے سے ہونا چاہیے جس سے صرف رواں سال کے بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو نصف کھرب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں (امیر کسانوں، تاجروں وغیرہ) پر ٹیکس لگایا جائے جیسا کہ وزیر خزانہ اور ان کے پیشروؤں نے درست طور پر بیان کیا ہے، لیکن موجودہ موڑ پر جہاں ہماری معیشت کھڑی ہے، موجودہ اخراجات کے تحت تمام خرچوں میں اضافہ کرنے کے بجائے (سوائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص رقم کے) قرض دہندگان سے فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس سے پاکستان کے عوام اصلاحات کی پشت پناہی کریں گے اور تمام عوامی احتجاجوں کو ختم کر دیں گے، چاہے وہ خود ساختہ ہوں یا منظم، جس کے نتیجے میں استحکام اور ترقی کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف