ایران میں شہید ہونے والے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ کے دوران فلسطینی گروپ کی بین الاقوامی سفارتکاری کا ”سخت چہرہ“ تھے۔ غزہ جنگ میں شدت آنے کے بعد ان کے تین بیٹے بھی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
لیکن بیان بازی کے باوجود بہت سے سفارت کاروں نے انہیں غزہ کے اندر گروپ کے زیادہ سخت گیر ارکان کے مقابلے میں اعتدال پسند کے طور پر دیکھا۔
سنہ 2017 میں حماس کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد ہنیہ ترکی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل ہوتے رہے جس کی وجہ سے وہ غزہ کی ناکہ بندی کے بعد سفری پابندیوں سے بھی محفوظ رہے اور جنگ کے دوران مذاکرات کے طور پر کام کرنے یا حماس کے اتحادی ایران کے ساتھ بات چیت کے قابل بن گئے تھے۔
حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو کیے جانے والے حملے کے فوری بعد ہنیہ نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن پر اعلان کیا کہ آپ (عرب ریاستوں) نے (اسرائیل) کے ساتھ حالات معمول پر لانے کے تمام معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے یہ تنازع ختم نہیں ہوگا۔
غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اس حملے پر اسرائیل کا ردعمل ایک فوجی مہم کے طور پر شروع ہوا جس میں اب تک غزہ کے اندر 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
حملے میں بیٹوں کی شہادت
حماس کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو اسرائیل کے فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے حزم، عامر اور محمد شہید ہو گئے تھے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہنیہ نے اپنی تین پوتیوں اور ایک پوتے کو بھی کھو دیا تھا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی شہادت سے جنگ بندی کے مذاکرات متاثر ہوں گے تو ہانیہ نے اسرائیل کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی کہ ان کے بیٹے اس گروپ کے جنگجو ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے مفادات ہر چیز سے بالاتر ہیں۔
عرب سفارت کاروں اور حکام نے انہیں غزہ کے اندر زیادہ سخت گیر آوازوں کے مقابلے میں نسبتا معتدل دیکھا تھا جہاں حماس کے عسکری ونگ نے 7 اکتوبر کو حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
اسرائیلی فوج کو یہ بتاتے ہوئے کہ وہ خود کو ”غزہ کی ریت میں دفن“ پائیں گے اسماعیل ہنیہ اور حماس سربراہ کے طور پر ان کے پیشرو خالد مشعل نے اسرائیل کے ساتھ قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لئے خطے کا دورہ کیا تھا جس میں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لئے مزید امداد شامل کرنے کی تجاویز ہیں۔
اسرائیل حماس کی پوری قیادت کو دہشت گرد سمجھتا ہے اور اس نے اسماعیل ہنیہ، خالد مشعل اور دیگر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حماس کی ڈور کھینچنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لیکن 7 اکتوبر کے حملوں کے بارے میں اسماعیل ہنیہ کو پہلے سے کتنا علم تھا یہ واضح نہیں ہے۔
غزہ میں حماس کی فوجی کونسل کی جانب سے تیار کیا گیا یہ منصوبہ اس قدر خفیہ تھا کہ حماس کے کچھ عہدیدار اس کے وقت اور پیمانے سے حیران دکھائی دے رہے تھے۔
اس دہائی کے دوران جب اسماعیل ہنیہ غزہ میں حماس کے سرکردہ رہنما تھے، اسرائیل نے ان کی ٹیم پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انسانی امداد کو حماس کے عسکری ونگ کی طرف موڑنے میں مدد کر رہے ہیں۔ حماس نے اس کی تردید کی ہے۔
ثالثی پر مبنی سفارتکاری
سنہ 2017 میں جب انہوں نے غزہ چھوڑا تو ان کے بعد یحییٰ سنوار نے ان کا عہدہ سنبھالا جو دو دہائیوں سے زائد عرصے تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہے اور سنہ 2011 میں قیدیوں کے تبادلے کے بعد ہنیہ انہیں غزہ واپس لائے تھے۔
قطر یونیورسٹی میں فلسطینی امور کے ماہر ادیب زیادہ نے اپنی موت سے قبل کہا تھا کہ اسماعیل ہنیہ عرب حکومتوں کے ساتھ حماس کے لیے سیاسی جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ حماس کے سیاسی اور سفارتی محاذ پر لڑ رہے ہیں۔
اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل نے مصر میں حکام سے ملاقات کی تھی جس نے جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کا کردار بھی ادا کیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے نومبر کے اوائل میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کے لیے تہران کا سفر کیا تھا۔
تین سینئر عہدیداروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں حماس کے رہنما کو بتایا تھا کہ ایران جنگ میں شامل نہیں ہوگا کیونکہ انہیں حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ شائع ہونے سے قبل حماس نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا اور پھر اس کی اشاعت کے بعد تردید جاری کی۔
ایک نوجوان کے طور پر اسماعیل ہنیہ غزہ شہر میں اسلامی یونیورسٹی میں ایک ایکٹوسٹ تھے۔ انہوں نے حماس میں اس وقت شمولیت اختیار کی جب اسے 1987 میں پہلی فلسطینی انتفاضہ (بغاوت) تحریک شروع ہوئی۔
اسماعیل ہنیہ کو اس وقت گرفتار کرنے کے بعد مختصر وقت کے لئے جلاوطن کر دیا گیا۔
اسماعیل ہنیہ نے حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کو اپنا مرشد بنالیا، وہ ہانیہ کے خاندان کی طرح اشکلون کے قریب الجورا گاؤں سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین تھے۔
سنہ 1994 میں انھوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ شیخ احمد یاسین فلسطینی نوجوانوں کے لیے ایک نمونہ ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے ان سے اسلام سے محبت اور اس اسلام کے لیے قربانیاں دینا اور ظالموں اور جابروں کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے دینا سیکھا۔
سنہ 2003 تک اسماعیل ہانیہ شیخ احمد یاسین کے ایک قابل اعتماد معاون تھے۔ انہوں نے غزہ میں اپنے مرشد کے مکمل طور پر تباہ گھر میں مکمل طور پر مفلوج شیخ احمد یاسین کے کان پر فون رکھ کر تصویر کھینچی تھی تاکہ وہ بات چیت میں حصہ لے سکیں۔ شیخ احمد یاسین کو اسرائیل نے 2004 میں شہید کر دیا تھا۔
ہنیہ حماس کے سیاست میں داخل ہونے کے اولین حامی تھے تھے۔ سنہ 1994 میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک سیاسی جماعت بنانے سے حماس کو ابھرتی ہوئی صورت حال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
ابتدائی طور پر حماس کی قیادت نے اسے مسترد کر دیا تھا لیکن بعد میں اسے منظور کر لیا گیا تھا اور 2006 میں اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے ایک سال بعد گروپ نے فلسطینی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ہنیہ فلسطینی وزیر اعظم بن گئے تھے۔
حماس نے 2007 میں غزہ پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ سنہ 2012 میں جب روئٹرز کے نامہ نگاروں نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا حماس نے مسلح جدوجہد ترک کر دی ہے تو ہنیہ نے جواب دیا تھا کہ ’بالکل نہیں‘ اور کہا کہ مزاحمت ’عوامی مزاحمت، سیاسی، سفارتی اور فوجی مزاحمت‘ کی تمام شکلوں میں جاری رہے گی۔
Comments