سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سینئر ٹیکس افسران کا تبادلہ ایڈمن پول میں کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق مدعا علیہان اور ڈی اے جی کو 8 اگست 2024 کے لیے نوٹس جاری کیا جائے۔ عبوری کارروائی میں مذکورہ نوٹس کو اس وضاحت کے ساتھ معطل کیا جاتا ہے کہ افسران کو ان دفاتر میں کام جاری رکھنے کی اجازت ہے جہاں وہ آخری بار تعینات تھے۔

اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے بینچ نے 3 مئی 2024 کو اسلام آباد میں ایف بی آر کے ایڈمن پول میں 12 افسران کے تبادلے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد معطل کر دیا تھا۔

مدعی کی جانب سے خالد جاوید خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ نوٹیفکیشن دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔

انہوں نے دلیل دی کہ نوٹیفکیشن کا مطلب یہ ہے کہ مدعی کو او ایس ڈی سمجھا جاتا ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے متعدد فیصلوں میں یہ کہا گیا ہے کہ اس طرح کی پوسٹنگ نہ تو تبادلہ ہے اور نہ ہی تعیناتی ہے اور دائرہ اختیار سے تجاوز کرتی ہے۔

بنچ نے مدعی کے وکیل کو تفصیلی طور پر سننے کے بعد نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے مدعی کو اپنی موجودہ جگہ پر برقرار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے 8 اگست 2024 تک مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف