پاکستان

ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

حکومت نے ریاست مخالف منظم سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ وزارت...
شائع July 28, 2024

حکومت نے ریاست مخالف منظم سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے یہاں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 30 کے تحت پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

جے آئی ٹی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد اس کے کنوینر، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دو سینئر افسران، سائبر کرائم (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر، انسداد دہشت گردی ونگ (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر، ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (انوسٹی گیشن)، اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے مقاصد کی تحقیقات اور تعین کرے گی جنہوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔ ان کو یہ کام بھی سونپا گیا ہے کہ وہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق مجرموں کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔

جے آئی ٹی میں کوئی دوسرا ممبر بھی شامل ہوسکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف