غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 16 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے ان علاقوں سے دوبارہ حملوں کے بعد کچھ علاقوں کو خالی کرنے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ وہ الموسی میں انسانی پناہ کیلئے قائم علاقے کی سرحدوں کو ایڈجسٹ کر رہی ہے تاکہ شہری آبادی کو لڑائی والے علاقوں سے دور رکھا جا سکے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ قصبے میں اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری میں کم از کم 16 فلسطینی شہید ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے پر فضائی بمباری بھی کی گئی۔

فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے احکامات فلسطینیوں کے نئے حملوں کی وجہ سے جاری کیے گئے ہیں، جن میں مشرقی خان یونس میں علاقوں سے داغے گئے راکٹ بھی شامل ہیں۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انخلا کے احکامات میں صحت کے ادارے شامل نہیں تھے۔

فلسطینیوں، اقوام متحدہ اور عالمی امدادی اداروں نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی ہے۔

اس سے قبل جولائی میں المواسی انسانی پناہ والے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں فلسطینی مارے گئے تھے۔

Comments

200 حروف