ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کب ہوگا جس میں عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) کی قسمت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، لیکن پریمیئر ریٹنگ ایجنسیوں سمیت زیادہ تر اسٹیک ہولڈرز اور عینی شاہدین اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ اب یہ صرف ایک رسمی بات ہے۔

درحقیقت پہلے موڈیز نے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان جلد ہی ایک اور ای ایف ایف (توسیعی فنڈ سہولت) حاصل کر لے گا اور اب فچ کو بھی توقع ہے کہ مخلوط حکومت “آنے والے 18 ماہ تک اقتدار میں رہے گی اور آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی مالیاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہوجائیگی۔

لیکن جہاں تک اچھی خبر کا تعلق ہے. فچ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی بزنس مانیٹر انٹرنیشنل (بی ایم آئی) کی ایک جامع رپورٹ میں پاکستان کے لیے 10 سالہ خطرے کا جامع جائزہ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اپریل اور جون میں متعدد قانونی کامیابیوں کے باوجود مستقبل میں جیل میں رہیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رپورٹ میں پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے طے شدہ اختیارات کے ڈھانچے کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کے تجزیہ کار اس بات پر حیران تھے کہ ججوں نے عمران خان کے خلاف دو قانونی مقدمات کو خارج کر دیا،حالانکہ ججوں کی جانب سے حکومت کا ساتھ دیئے جانے کی توقع کی جارہی تھی۔

آگے بڑھتے ہوئے، اگرچہ اسے توقع ہے کہ حکومت ”آنے والے 18 مہینوں تک اقتدار میں رہے گی“، لیکن پھر یہ دھندلا پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ کیونکہ، موڈیز کی طرح، یہ بھی متنبہ کرتا ہے کہ ”تشدد میں تیزی سے اضافے اور تکلیف دہ معاشی خرابی کی صورت میں بڑا بحران جنم لے سکتا ہے ، جس سے حکومت کے گرنے کا امکان ہے“۔

تاہم، اسے نئے انتخابات نظر نہیں آتے کیونکہ اس سے ”یہ امکان بڑھ جائے گا کہ عمران خان کے اتحادی پارلیمانی اکثریت حاصل کر لیں گے“۔

تازہ ترین تعطل 12 جولائی کو سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بنچ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے توقع کے مطابق فیصلے کو چیلنج کیا ہے لیکن سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی نے عدالت کی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد نظرثانی کی درخواست طے کرنے کی تجویز دی ہے۔

لیکن اس سے درخواست گزار کے لیے کیا فائدہ ہوگا، کیوں کہ اس وقت تک ایوان کی کارروائی آگے بڑھ چکی ہوگئی اور مخصوص نشستیں دی جا چکی ہونگی۔

اس سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ملک میں ’آئینی بحران‘ کے بارے میں خوفناک انتباہ کی وضاحت ہوتی ہے۔

یہ واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکمراں جماعت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور جیسا کہ وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے، انہوں نے بہت برا رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کیے بغیر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا، جس نے کمزور حکومتی اتحاد کے اندر ایک اور لڑائی کا محاذ کھول دیا جبکہ تحریک انصاف سےدشمنی کو بھی نئی شدت مل گئی۔

یہ واضح ہے کہ انتخابات سے پہلے سے پیدا ہونے والا ٹکراؤ اب بدترین ہوتا جا رہا ہے۔ کم از کم جہاں تک ان کی قید کا تعلق ہے تو عمران خان کے لیے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا کیونکہ حکومت نے پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، قطع نظر اس کے کہ ان پر مقدمات کے بارے میں عدالتیں کیا کہتی ہیں۔

کام کرنے کا فارمولہ بہت سادہ ہے – جیسے ہی وہ پچھلے مقدمات ختم ہوں تو ان پر مزید مقدمات بنادئیے جاتے ہیں۔

لیکن وقت صرف اتنا ہی ہے جب تک یہ چکر چل سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے ایک صریحاً فوجی قبضے کو مسترد کرتے ہوئے ناظرین کو یہ سمجھنے کیلئے چھوڑ دیا کہ ”آئینی خرابی“ جس کے بارے میں انہوں نے خبردار کیا تھا اس کا اصل مطلب کیا ہو سکتا ہے۔

زیادہ تر لوگ اس کو موجودہ انتظامیہ کی جانب سے ٹیکنو کریٹک سیٹ اپ کے لیے راستہ بنانے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ جس کو ووٹوں اور لوگوں کی رائے جیسی خوبیوں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنا صرف اپنا کام کرتی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ آئین میں ایسے اختیارات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت جتنی زیادہ خود کو اس گند سے نکالنے کی کوشش کرتی ہے، اتنی ہی گہرائی میں وہ پھنستی جاتی ہے۔

یقیناً اسکے ملک کے لیے بہت سنگین مضمرات ہیں۔ یہ صرف معیشت ہی نہیں بلکہ ملکی سیاست کو بھی تباہ کر رہی ہے۔

شایدیہ دوسری بار ہے جب پاکستانی سیاسی طور پر اتنی تلخی سے تقسیم ہوئے ، اس سے پہلے کہ ملک کے لیڈروں کی کم نظری اور انا نے ہمارا آدھا ملک گنوا دیا تھا۔

اور اب جبکہ عام لوگ قربانی کے بکرے میں تبدیل ہو چکے ہیں اور تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، یہ قیادت ہی ہے جو ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے پر تلی ہوئی ہے۔

اعلی درجہ بندی ایجنسیوں کی وارننگ انتہائی سنجیدہ ہے ۔ اگر ہم خود کو متحد نہیں کرتے ہیں، تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی کہ آئی ایم ایف ہمارے ساتھ مزید بات چیت کرنے کے لئے مایوس ہو جائے گا.

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف