بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے بیشتر سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کوٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 114 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
عدالت کے اپیلٹ ڈویژن نے ماتحت عدالت کے اس حکم کو مسترد کردیا جس میں کوٹہ بحال کیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ 93 فیصد سرکاری ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کے لیے کھلی ہوں گی۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے 2018 میں کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا تھا، لیکن ماتحت عدالت نے گزشتہ ماہ اسے بحال کر دیا تھا، جس کے بعد احتجاج شروع ہو گیا تھا جس کے خاتمے کیلئے حکومت نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔
Comments