پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے حکام نے القاعدہ کے ایک رہنما امین الحق کو امریکہ پر نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کہا ہے کہ اس نے امین الحق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں ان پر صوبے میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر القاعدہ کے سینئر رہنما امین الحق کو گرفتار کرلیا۔
اسامہ بن لادن 2011 میں ایبٹ آباد میں اپنے ٹھکانے پر امریکی چھاپے کے دوران مارا گیا تھا۔
Comments