سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ، اس سے قبل سپریم کورٹ کے سابق جج سابق جسٹس مشیر عالم نے بھی اسی عہدے کی پیشکش سے معذرت کی تھی ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں 4 ریٹائرڈ ججز مشیرعالم، مظہرعالم میاں خیل، مقبول باقر اور سردار طارق مسعود کو 3 سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔
اس حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔
جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم خان میاں خیل نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول ابتدائی طور پر ایڈہاک جج کے طور پر تقرری کے حامی تھے لیکن ذاتی اور گھریلو وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو انہوں نے معذرت کرلی ۔
جسٹس مشیرعالم نے چیئرمین جے سی پی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں ان کی تقرری سے معذرت کرلی ۔ خط کے مطابق بنچ کے ایک عاجز رکن کی حیثیت سے میری قانونی مہارت اور معاشرے میں خدمات کے لئے تسلیم کیا جانا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ بھاری دل کے ساتھ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ میں اس معزز تقرری کو قبول کرنے سے قاصر ہوں۔
معلوم ہوا ہے کہ جسٹس عالم نے ریٹائرڈ ججوں کی بطور ایڈہاک جج تقرری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جے سی پی ممبران کو لکھے گئے خط کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر مایوسی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جے سی پی کے تمام ممبران کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار کے نوٹ کا جائزہ لینے اور زیر التوا مقدمات کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود مقدمات جمع ہورہے ہیں۔
لہٰذا زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد اور سپریم کورٹ میں مقدمات کے قیام کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے، اس بات کو یقینی بنانے کا ایک مؤثر طریقہ کہ زیادہ سے زیادہ مقدمات کا فیصلہ کیا جائے اور ان میں کمی لائی جائے اور امید ہے کہ کئی سالوں سے زیر التوا مقدمات کو ختم کیا جائے، سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججوں کے طور پر تجربہ کار ججوں کی تقرری مناسب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ایڈہاک ججوں کی تقرری صرف اسی صورت میں کی جاسکتی ہے جب ان کی ریٹائرمنٹ کے تین سال ختم نہ ہوئے ہوں۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس بہت سے تجربہ کار جج ہیں جو بہترین ساکھ کے حامل ہیں جنہیں مقرر کیا جاسکتا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 182 کے مطابق؛ ایک ایڈہاک جج کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر اختیارات اور دائرہ اختیار حاصل ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments