فلور ملز کو ود ہولڈنگ ایجنٹ بنانے کے معاملے کو حل کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد، آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ہڑتال اگلے 10 دنوں کے لیے ملتوی کر دے گی اور اتوار سے معمول کی ملنگ کی سرگرمیاں شروع کر دے گی۔

پی ایف ایم اے کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد نے ہفتے کی رات ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مل مالکان نے اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی کمیٹی سے ملاقات کی۔

حکومتی جانب سے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے قانونی امور اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور ایف بی آر کے چیئرمین امجد ٹوانہ نے نمائندگی کی۔

فلور ملرز کی نمائندگی عاصم رضا احمد اور فرخ شہزاد نے کی۔

کمیٹی نے مل مالکان کو درپیش مسائل، خاص طور پر ودہولڈنگ ایجنٹ بننے کے بعد سیکٹر کو درپیش مضمرات کو سنا۔ عاصم رضا احمد نے کہا کہ کمیٹی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور اگلے دس دنوں میں کوئی حل نکال لیں گے۔

عاصم رضا نے کہا کہ اس یقین دہانی اور محرم کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ 10 دن کے لیے ملنگ کی سرگرمیاں بحال کررہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف