فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا کے درمیان گڈز ٹریڈنگ کی کاروباری لین دین کی اجازت پاکستانی روپے میں دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کے لیے ایس آر او 1006/2024 جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل ترامیم کا مسودہ ایس آر او 805(آئی)/2024 کے تحت 3 جون 2024 کو جاری کیا گیا تھا ۔ نظر ثانی شدہ قواعد کے تحت گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا کے درمیان لین دین کی اجازت پاکستانی روپے میں ہوگی ۔ موجودہ قوانین میں برآمدات (ٹیرف ایریا سے زون میں سامان کا داخلہ) کے حوالےسے بات کی گئی تھی۔

قواعد میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف ایریا سے چھوٹی اشیاء کو چھوڑ کر سامان کو بیرونی ممالک برآمد کے لئے استعمال ہونے والی برآمدی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد زون میں داخل کیا جائے گا بشرطیکہ گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا کے درمیان لین دین کی اجازت پاکستانی روپے میں دی جائے۔

قواعد میں مزید کہا گیا کہ زون سے ٹیرف ایریا میں درآمد کے لیے نکالی جانے والی کوئی بھی چیز امپورٹ پروسیجر کے تحت درآمد کی جائے گی جیسا کہ ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد میں درج ہے، بشرطیکہ گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا کے درمیان لین دین روپے میں ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف