غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ حماس کیخلاف 9 ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38,098 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعداد میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 87 اموات بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں اب تک غزہ کی پٹی میں 87,705 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
Comments
Comments are closed.