کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ہوگئے

عالمی اداروں کی جانب سے رقوم ملنے کی بدولت ذخائر میں اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے تازہ اعداد و شمار جاری
شائع July 4, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 28 جون تک 9 ارب 39 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ مرکزی بینک نے تازہ اعداد و شمار جمعرات کو جاری کیے ہیں۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.57 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.18 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کا کہناہے کہ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں اضافے کی وجہ عالمی اداروں کی جانب سے رقوم کا اجرا ہے۔

بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 28 جون 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کثیر جہتی ایجنسیوں سے سرکاری رقوم جاری ہونے کی بدولت اسٹیٹ بینک کے ذخائر 494 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 9,389.5 ملین امریکی ڈالر ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوکر 21 جون تک 8 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے تھے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔

Comments

200 حروف