عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2345 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف