عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کے نرخ میں استحکام رہا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2324 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے پر مستحکم رہا۔

واضح رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف