پیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاروباری دوست پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب درست راستے پر گامزن ہے، رواں مالی سال بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار معروف تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

وفد میں شہزاد سلیم، زید بشیر، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شامل تھے۔

وفد کے ارکان نے معاشی تبدیلی اور کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر وزیراعظم کی تعریف کی۔

انہوں نے وزیراعظم کو کاروباری برادری کی جانب سے بجٹ کی تعریف سے بھی آگاہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.