پاکستان کی سب سے بڑی توانائی اور ایکسپلوریشن کمپنیوں میں سے ایک ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ماڑی) نے ماڑی ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) سندھ میں واقع ماڑی غازی فارمیشن میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ماڑی ڈی اینڈ پی ایل میں غازی فارمیشن (غازیج دریافت)میں چوتھے کنویں کی کامیابی سے ڈرلنگ کی گئی ۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ کنواں غازی کی دریافت کے تشخیصی پروگرام کا حصہ ہے جس کا انکشاف 25 جنوری 2023 کو ہوا تھا۔
غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر کی ڈرلنگ کی گئی، ابتدائی جانچ میں کنویں سے 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں جس میں ویل ہیڈ کا بہاؤ دباؤ (ڈبلیو ایچ ایف پی) 363 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) 128/64 انچ چوک سائز پر تھا۔
مطلوبہ ریگولیٹری ضابطوں کی تکمیل کے بعد کنویں کو مناسب وقت پر پیداوار پر رکھا جائے گا۔
گزشتہ سال نومبر میں کمپنی نے کامیابی کے ساتھ اپنے کنویں ماری غازی جی ایل سے گیس کی پیداوار کا آغاز کیا تھا۔
ماری گیس فیلڈ ، ڈھرکی ، سندھ میں ملک کا سب سے بڑا گیس ذخیرہ چلا کرملک میں قدرتی گیس پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
Comments
Comments are closed.