پاکستان ہوٹلز ڈیولپرز لمیٹڈ (پی ایچ ڈی ایل) نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کا قبضہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) ٹرسٹ کے حوالے کر دیا ۔
ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کی جانب سے یکم جولائی 2024 (آج) کو جائیداد کی 90 فیصد ادائیگی کی گئی جو کہ 46.8 ملین ڈالر بنتی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کمپنی کی جائیداد کی فروخت کے معاہدے کو جاری رکھتے ہوئے نامزد حکام سے مطلوبہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے اور ریجنٹ پلازہ کا ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کی مالکانہ حق کی منتقلی کا عمل رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ معاہدے کے وقت پہلے سے ادا کی جانے والی 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے علاوہ ہے اور پراپرٹی کی ٹائٹل ٹرانسفر مکمل ہونے پر کمپنی کو بقیہ 10 فیصد بیلنس آف سیل ایڈوانس ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔
پی ایچ ڈی ایل کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2024 کو 90 فیصد ادائیگی کے بعد پراپرٹی کا فزیکل قبضہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پی ایچ ڈی ایل نے مزید کہا کہ کمپنی کے موجودہ وعدے کو پورا کرنے کے لئے ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ نے کمپنی کو ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کے جاری کردہ لائسنس کے تحت 17 جولائی 2024 تک اپنا آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دی ہے اور 17 جولائی 2024 کے آخر سے ہوٹل میں کمپنی کے تمام آپریشنز ختم ہوجائیں گے۔
ایس آئی یو ٹی پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے معروف اداروں میں سے ایک ہے، جو یورولوجی، نیفرولوجی اور ٹرانسپلانٹ سرجری سمیت متعدد خدمات فراہم کرتا ہے اور تحقیق اور تعلیم پر مضبوط توجہ دیتا ہے.
گزشتہ سال اکتوبر میں ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ نے کراچی کے ریجنٹ پلازہ کو 14.5 ارب روپے (تقریبا 52 ملین ڈالر) میں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔
اس اعلان کے بعد، پی ایچ ڈی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نومبر میں ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کو ریجنٹ پلازہ کی فروخت کو حتمی شکل دینے کے لئے دو ایگزیکٹوز کو نامزد کیا تھا۔
Comments
Comments are closed.