عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ گرگئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 172 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی تھی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی ۔
اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
Comments
Comments are closed.