مارکٹس

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

خام تیل کی قیمتوں میں ابتدائی سیشن کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ ایندھن کی کھپت میں اضافہ اور تیسری سہ...
شائع July 1, 2024

خام تیل کی قیمتوں میں پیرکو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں اوپیک پلس کی پیداوار میں کٹوتی کی وجہ سے مدد ملی حالانکہ دیگر پروڈیوسز کی بڑھتی پیداوار اور بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے نتیجے میں معاشی عدم استحکام کے امکانات کی وجہ سے فوائد کو محدود کیا گیا تھا۔

برینٹ کروڈ 54 سینٹ یا 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 85.55 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودے 49 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 82.03 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

دونوں معاہدوں میں جون میں تقریبا 6 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برینٹ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادیوں، جسے اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 2025 تک تیل کی پیداوار میں کمی کا زیادہ تر حصہ بڑھا دیا۔

دونوں معاہدوں میں جون کے دوران تقریبا 6 فیصد اضافہ ہوا، برینٹ گزشتہ دو ہفتوں میں 85 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور ان کے اتحادیوں، ایک گروپ جسے اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے نے 2025 تک تیل کی پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کردی ہے۔

اس وجہ سے تجزیہ کاروں نے تیسری سہ ماہی میں رسد کے خسارے کی پیش گوئی کی کیونکہ موسم گرما کے دوران نقل وحمل اور ایئر کنڈیشننگ کی طلب ایندھن کے ذخائر میں کمی لاتی ہے۔

جمعہ کو انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) نے اطلاع دی کہ تیل کی پیداوار اور بڑی مصنوعات کی طلب اپریل میں چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے قیمتوں کو سہارا ملا۔

جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے ایک کلائنٹ نوٹ میں لکھا ہے کہ طلب کے اشارے ٹھوس نظر آتے ہیں، خاص طور پر تمام اہم امریکی مارکیٹ میں اور خام تیل کی ریفائنری کی مانگ اب مضبوطی سے موجود ہے اور اگست تک جاری رہنی چاہئے۔

آئی جی کے تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے ایک نوٹ میں کہا کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امیدیں اور یورپ , اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ کے درمیان بڑھتے جغرافیائی سیاسی خدشات نے بھی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

تاجر امریکہ میں تیل اور گیس کی پیداوار اور کھپت پر طوفان کے اثرات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پینمور گورڈن کے تجزیہ کار ایشلے کیلٹی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وسیع تر مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ میں اضافے کی توقع ہے کیونکہ یورپ اور برطانیہ میں انتخابات ایجنڈے پر حاوی ہیں جبکہ امریکہ میں صدر بائیڈن کے دوبارہ انتخاب کی بات تو دور کی بات، عہدے کے لیے اہلیت کے حوالے سے خدشات خبروں پر حاوی ہیں۔

Comments

200 حروف