مارکٹس

آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع ،اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان غالب

  • کے ایس ای 100 انڈیکس 379.37 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے سے 78824.33 پوائنٹس پر بند ہوا
شائع July 1, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سال کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 400 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 1,091.26 پوائنٹس کے اضافے سے 79,536.23 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا۔

بعدازاں منافع کے خاطر فروخت کا رجحان غالب آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 379.37 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے سے 78824.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت دیگر اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔

ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، پی پی ایل، او جی ڈی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور این بی پی سمیت دیگر انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

یہ خریداری ایسے وقت ہوئی ہے جب مارکیٹ کے شرکاء پرامید ہیں کہ اسلام آباد میں حکام آنے والے دنوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) پر پہنچ جائیں گے۔

کیپٹل اسٹیک نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ سرمایہ کاروں کی امیدیں بڑھ گئی ہیں،اس توقع کی وجہ سے کہ نئے بجٹ کی منظوری سے آئی ایم ایف کی قرض ادائیگی میں آسانی ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ 67.76 ارب ڈالر کے وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پاکستان جولائی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں ایک بڑا اور طویل بیل آؤٹ معاہدہ حاصل کرلے گا۔

پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے پروگرام کی تکمیل کے فوری بعد آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نئے قرض کے بارے میں بات چیت شروع کی ہے جس سے ملک کو گزشتہ سال خودمختار قرضوں کی نادہندگی سے بچنے میں مدد ملی۔

پی ایس ایکس مالی سال 2023-24 کے دوران دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایکوٹی مارکیٹ کے طور پر ابھری ہے ، جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس 78,444.96 پر بند ہوا تھا۔

Comments

200 حروف