پاکستان

پٹرول 7 روپے 45 پیسے مہنگا ، نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لٹر ہوگئی

  • نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگیا ، نوٹیفکیشن جاری
شائع July 1, 2024

** حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔**

ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ اسی ڈی) کی قیمت 9 روپے 56 پیسے فی لٹر اضافے کے ساتھ 277 روپے 45 پیسے ہوگئی ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگیا ہے ۔

پچھلی بار حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10.2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.33 روپے فی لٹر کمی کی تھی۔

قبل ازیں بزنس ریکارڈر نے اطلاع دی تھی کہ آئندہ دو ہفتوں میں پٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.84 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ تخمینے موجودہ حکومتی ٹیکسوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)کے منافع کے مارجن پر مبنی تھے۔

Comments

Comments are closed.