کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ایک کوسٹر ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

آج نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، تین خواتین اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ ان کی شناخت 40 سالہ صغرا (اہلیہ غلام علی)، 45 سالہ سعدیہ (اہلیہ احمد)، 6 سالہ سکینہ (ولد منظور)، 4 سالہ زینت (ولد حیات)، 10 سالہ کنزہ (ولد احمد)، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبار شامل ہیں. ایک خاتون کی تفصیل سامنے نہ آسکی۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہی جوعزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ سے پکنک منانے کیئلے ہاکس بے جارہا تھا، جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت تھی۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیئلے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

200 حروف