ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں ’جامع انصاف‘ کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین، بچوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے تحفظ کے لیے واضح شقوں کا حامل ہے۔

انہوں نے انصاف کو یقینی بنانے اور معاشرے میں شمولیت کو فروغ دینے کے لئے قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں قوانین اسلام کے اصولوں اور تعلیمات سے مطابقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے خواتین کے ازدواجی حقوق اور حق وراثت سے متعلق قوانین کا خصوصی ذکر کیا۔

Comments

Comments are closed.