عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کے نرخ میں استحکام رہا ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2326 ڈالر فی اونس کی سطح پرمستحکم رہا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہا ۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے پر برقرار رہی ۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔
یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔
Comments
Comments are closed.