عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پربرقرار رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف