اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کو معطل کرنے کی اپیلیں مسترد کردیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان اور ان کی اہلیہ کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ فروری میں اسلام آباد کی ایک عدالت نے دونوں کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ہر ایک پر5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا ۔ یہ فیصلہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کی درخواست کی سماعت کے دوران سنایا گیا جس میں عمران خان کے خلاف اپنی بیوی بشریٰ سے مبینہ طور پر عدت کی لازمی مدت پوری کیے بغیر شادی کرنے پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کی درخواستوں پر سیشن عدالت کو 10 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

Comments are closed.