وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبے کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری وزیراعظم نے بدھ کو سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے دورہ چین کے دوران شینزن میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی پیشرفت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اپنے دورہ چین کے بعد ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں خصوصی اقتصادی زونز ون اسٹاپ شاپ قانون پر نظر ثانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں چین کی ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتے اور دیگر صنعتوں کی منتقلی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ کاروبار میں آسانی کے قانون کا مسودہ جلد ہی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیجا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف