پاکستان

عمر ایوب نے حکومت کے ساتھ بات چیت عمران خان کی رہائی سے مشروط کردی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت تحریک انصاف کے بانی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور...
شائع June 26, 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت تحریک انصاف کے بانی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی سے مشروط کردی۔

آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ جب میرے وزیر اعظم کو رہا کیا جائے گا تو سیاسی بات چیت کا ماحول سازگار ہو گا، بات چیت تب ہو گی جب میرے قیدی رہا ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سے شائستگی برقرار رکھنے کی درخواست کی تاہم عمر ایوب نے جواب دینے کے حق پر زور دیتے ہوئے بات جاری رکھی۔

انہوں نے احترام کی ضرورت پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی اسی صورت چل سکتی ہے جب ہماری عزت تسلیم کیا جائے۔

عمر ایوب نے حکومت پر ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں گرفتار یا حراست میں لیا گیا ہے جن میں یاسمین راشد اور محمود راشد شامل ہیں۔

انہوں نے حسن نیازی کے کیس کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف حکومتی کارروائیاں ناانصافی ہے۔

اسپیکر نے دوبارہ مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب نے اپنی بات کہہ دی ہے۔ تاہم، اپوزیشن لیڈر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے جبکہ سابقہ قیدیوں کو ایئر کنڈیشنز روم تک رسائی حاصل تھی۔

Comments

200 حروف