ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے دبئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کامیابی کے ساتھ اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ٹریٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی کو رجسٹرڈ کرالیا ہے۔

کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں پیشرفت کا اشتراک کیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق ہمارے پہلے اعلان (اعلانات) کے علاوہ براہ کرم نوٹ کریں کہ بورڈ نے 27 فروری 2024 کو محکمہ اقتصادیات اور سیاحت (پہلے دبئی اکنامک ڈویلپمنٹ زون کے نام سے جانا جاتا تھا، ڈی ای ڈی) مین لینڈ، یو اے ای میں ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ٹریٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی کے قیام کی منظوری دی تھی۔

“اب ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کارپوریشن سے متعلق تمام ضروری قانونی طریقہ کار کی تکمیل کے بعد کمپنی کی غیر ملکی ذیلی کمپنی (ٹریٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی) کو کامیابی کے ساتھ دی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم، مین لینڈ، یو اے ای میں رجسٹرڈ کرالیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹریٹ کارپوریشن نے کہا تھا کہ نئے غیر ملکی ماتحت ادارے کے لیے ایک لاکھ حصص ایک ڈالر کے حساب سے جاری کرنے کے لیے ابتدائی طور پر ایک لاکھ ڈالر کا سرمایہ لگایا جائے گا۔

ٹریٹ نے بدھ کو کہا کہ ٹریٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی کا قیام ایک ’اسٹریٹجک اقدام‘ ہے جو کمپنی کی اپنے کاروباری آپریشنز کو وسعت دینے اور بین الاقوامی میدان میں مارکیٹ کے نئے مواقع تلاش کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ٹریٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی کا قیام ہمیں مشرق وسطیٰ میں اپنی مارکیٹ کی موجودگی کو بڑھانے اور دبئی کے کاروباری دوستانہ ماحول سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔

1977 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے پاس 75 سے زیادہ ایس کے یو کی مصنوعات کی رینج ہے جس میں شیونگ ریزر، باڈی ریزر اور نسوانی ریزرز شامل ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں اہم حصص رکھنے کے علاوہ کمپنی دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہے۔ اس کا پیداواری پلانٹ سالانہ 2.15 بلین یونٹ پیدا کر سکتا ہے۔ ٹریٹ پاکستان میں ٹریٹ گروپ کی چھتری تلے کام کرتا ہے۔

کمپنی کے تازہ ترین مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے چھ ماہ کے دوران 311.86 ملین روپے کا خسارہ ہوا جس کی وجہ زیادہ مالیاتی لاگت تھی جو اس عرصے کے دوران 1.36 ارب روپے رہی۔

Comments

200 حروف