پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل برآمد کنندہ انٹرلوپ لمیٹڈ (آئی ایل پی) نے تقریبا 92 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے توسیعی منصوبہ بنایا ہے ۔
ٹیکسٹائل ایکسپورٹر نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ کمپنی مالی سال 25 کے دوران 670.8 ملین ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کرنے پر نظریں جمائے ہوئے ہے ۔
کمپنی کے نوٹس کے مطابق آئی ایل پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 25 جون 2024 (منگل) کو منعقدہ اپنے اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے لئے کمپنی کے سالانہ بجٹ کو دیگر چیزوں کے ساتھ منظوری دی۔
مالی سال 2025 کے لئے برآمدات کی فروخت کا ہدف 670.80 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
آئی ایل پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2026 تک ہوزری پلانٹ 6 کی تنصیب اور کمیشننگ کے ساتھ ہوزری میں 25 فیصد صلاحیت بڑھانے کی منظوری دی ہے جس میں 1584 اضافی نٹنگ مشینیں شامل کی جائیں گی۔
پلانٹ 6 کے لئے کل منظور شدہ سرمایہ 58 ملین ڈالر ہے۔
انٹرلوپ لمیٹڈ
بی او ڈی نے مالی سال 26 کی چوتھی سہ ماہی تک ڈینم میں اضافی 20 لائنوں کی شروعات کے لئے 18.8 ملین ڈالر کے سرمائے کی منظوری بھی دی۔
یہ توسیع دو سال میں مرحلہ وار کی جائے گی جس سے صلاحیت میں سالانہ مجموعی طور پر 18 ملین (تقریبا) گارمنٹس تک اضافہ ہوگا۔
آئی ایل پی نے کہا کہ دھاگے کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے بورڈ نے آئی ایل پی ان ہاؤس اسپنڈ یارن ڈائینگ کی صلاحیت کو 20 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 28 میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی ہے۔
کل سرمائے کا خرچ 13.2 ملین ڈالر منظور کیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ یہ پلانٹ مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی تک شروع ہوجائے گا۔
آخر میں کمپنی نے کہا کہ اس نے شمسی توانائی کی پیداوار کے لئے اضافی 4 میگاواٹ صلاحیت کی منظوری دی ہے جس پر 2.1 ملین ڈالر لاگت آئے گی جو مالی سال 25 کی تیسری سہ ماہی تک شروع ہوجائے گی۔
اس سے ہماری گرین انرجی کی پیداواری صلاحیت 16.6 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی۔
Comments
Comments are closed.