دو طرفہ قرض معاہدوں پر بدھ کو دستخط ہوسکتے ہیں، سری لنکن وزیر خارجہ

سری لنکا کی جانب سے بدھ کو اہم قرض دہندگان جاپان اور بھارت کے ساتھ دو طرفہ قرضوں کی تشکیل نو کے معاہدوں پر دستخط کیے...
شائع June 25, 2024

سری لنکا کی جانب سے بدھ کو اہم قرض دہندگان جاپان اور بھارت کے ساتھ دو طرفہ قرضوں کی تشکیل نو کے معاہدوں پر دستخط کیے جاسکتے ہیں۔ یہ بات سری لنکن علی صابری نے منگل کو رائٹرز کو بتائی ہے۔

علی صابری نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ پر کہا کہ سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پیر کو تاخیر سے منعقدہ میٹنگ میں کابینہ کے اراکین کو قرضوں کی تنظیم نو سے متعلق پیشرفت کے بارے میں زبانی کلامی آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ معاہدوں پر غالباً کل (بدھ کو) دستخط کیے جائیں گے۔

قرض کی تنظیم نو کے طریقہ کار یا معاملات پہلے کابینہ کو پیش کیے گئے تھے۔ سری لنکا مئی 2022 میں اپنے غیر ملکی قرضوں کے بوجھ کے سبب ڈیفالٹ کرگیا تھا جب اس کی معیشت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید گراوٹ کے دہانے پر پہنچ گئی۔

سری لنکا نے نومبر میں جاپان، فرانس اور بھارت کی مشترکہ سربراہی میں سرکاری قرض دہندگان کی کمیٹی (او سی سی) کے ساتھ ایک عارضی معاہدہ کیا تھا، جسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 2.9 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی مدد حاصل ہے۔

اس ماہ کے شروع میں سری لنکا کے بیل آؤٹ پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری دیتے ہوئے آئی ایم ایف نے او سی سی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کو تیزی سے حتمی شکل دینے اور چین کے ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کے ساتھ حتمی معاہدوں پر زور دیا تھا۔

Comments

200 حروف