کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دیدی

افغانستان کے گلبدین نائب نے بہترین بولنگ کی بدولت ہفتے کے روز آرنوس ویل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم...
شائع June 23, 2024

افغانستان کے گلبدین نائب نے بہترین بولنگ کی بدولت ہفتے کے روز آرنوس ویل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 21 رنز سے تاریخی فتح دلادی۔

افغانستان نے 149 کا ہدف دیا تھا، گلین میکسویل نے چھ چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 41 گیندوں پر 59 رنز بنائے، وہ 15 ویں اوور میں گلبدین کا تیسرا شکار بن گئے، جس نے فتح کا دروازہ کھول دیا۔

گلبدین نے چار اوورز میں 20 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ جس کی بدولت آسٹریلیا کو بین الاقوامی مقابلے میں افغانستان کے ہاتھوں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آسٹریلیا کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 127 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر گلبدین نے کہا کہ ”یہ میرے لیے، میری قوم، میرے لوگوں کے لیے بہت اچھا لمحہ ہے۔“ جب ہم نے بیٹنگ کی تو میں نے پچ کے بارے میں بہت کچھ جان لیا اور مجھے خوشی ہے کہ (کپتان) راشد خان کو مجھ پر بھروسہ تھا۔

اس سے قبل، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 118 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا

آسٹریلیا کے بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز داغے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیکر رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہیٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگا تار 2 ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ ایک مشکل وکٹ ہے لیکن دونوں ٹیموں نے اس پر گیند بازی کی، دونوں ٹیموں نے اس پر بلے بازی کی اور ہم رات کو ایک بہتر ٹیم کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

اپنی ٹیم کے لیے ایک تاریخی رات کی عکاسی کرتے ہوئے، راشد نے گرباز اور زدران کی اوپننگ جوڑی کو فتح کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خلاف آخری میچ میں کچھ مختلف چیزیں آزمانے کے بعد پچھلی پلیئنگ الیون کی واپسی ضروری تھی۔ “ہمارے ذہن میں تھا کہ اس وکٹ پر 140 کا مجموعہ اچھا ہوگا۔ اور بطور کپتان یقین تھا، گلبدین جیسے باؤلنگ کے آپشنز نے کام کو آسان بنادیا۔

گروپ سے دو ٹیموں کے سیمی فائنل میں آگے بڑھنے کے ساتھ، آسٹریلیا کو اب پیر کو سینٹ لوشیا میں ناقابل شکست ہندوستان کے خلاف اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔

Comments

200 حروف