عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی نمایاں کمی سے 2320 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1400روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1201 روپے کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ۔

یا د رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے کا نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار900 روپے پرجاپہنچی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی ۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

Comments are closed.