پاکستان

دودھ پر جی ایس ٹی : یکم جولائی سے صارفین کو 50 روپے فی لٹر اضافی دینے ہونگے

  • یومیہ فی لٹر دودھ استعمال کرنے والے صارف کو ماہانہ 1500 روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
شائع June 22, 2024

حکومت کی جانب سے بجٹ میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کی وجہ سے یکم جولائی سے صارفین پیک شدہ دودھ پر فی لٹر 50 روپے اضافی دینے پر مجبور ہوں گے لہذا اگر ایک صارف یومیہ فی لٹر دودھ استعمال کرتا ہے تو اس کی جیب پر ماہانہ بنیاد پر 1500 روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں پیک شدہ دودھ پر مجوزہ 18 فیصد سیلز ٹیکس تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اگر اسے واپس نہ لیا گیا تو رسمی ڈیری سیکٹر کا حجم 70 فیصد سے زیادہ سکڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست انکم ٹیکس کے بجائے بالواسطہ سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ان کسانوں کو کم از کم 23 ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جو نگراں سیٹ اپ کے دوران حکومت کی جانب سے گندم کی غیر منصوبہ بند درآمدات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کسانوں سے دودھ نہیں خرید سکے گی کیونکہ اس ٹیکس سے ان کے منافع میں کمی آئے گی۔

مینوفیکچررز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز جو ملک کی چھوٹی لیکن دستاویزی پیکیجڈ دودھ کی صنعت سے منسلک ہیں، حکومت کے اگلے مالی سال سے پیک شدہ دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر فکر مند ہیں جو یکم جولائی سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیری سیکٹر کسانوں کو ان کے دودھ کی پیداوار کی بروقت خریداری کی ضمانت دے کر ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے دودھ پیدا کرنے والے اور صارفین میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں 40 فیصد بچے غیر معمولی قد، 29 فیصد کم وزن جبکہ 18 فیصد غذائی قلت کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہیں۔

240 ملین سے زائد پاکستانیوں میں سے تقریباً 90 فیصد تازہ غیر محفوظ دودھ استعمال کرتے ہیں جبکہ صرف 10 فیصد پیک شدہ دودھ استعمال کرتے ہیں۔

یہ تعداد مزید کم ہو جائے گی، جو معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی حکومت کی کوششوں کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیری انڈسٹری ملک کی ترقی کے لئے ٹیکس کی مضبوط حامی ہے، لیکن اسٹیک ہولڈرز کے لئے مقابلہ کرنے کے لئے یکساں مواقع ہونا چاہئے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیکیجڈ دودھ پر مجوزہ 18 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے اور ایسی پالیسیاں وضع کرے جو ڈیری انڈسٹری کی پوری سپلائی چین کی حوصلہ افزائی کرسکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین کو خالص اور صحت مند دودھ کی مصنوعات تک آسان رسائی حاصل ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف