مارکٹس
فی تولہ سونے 1600 روپے مہنگا
بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد جمعہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی...
بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد جمعے کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن میں 1600 روپے اضافے کے بعد 242,900 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 208,248 روپے میں فروخت ہوا۔
جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 241,300 روپے پر برقرار رہی۔
جمعہ کو سونے کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اےٍ کے مطابق دن کے دوران 28 ڈالر اضافے کے بعد یہ شرح 2,363 ڈالر فی اونس ( 20 ڈالر کے پریمیم کے ساتھ) مقرر کی گئی۔
دریں اثناء چاندی کی قیمت 2750 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اپریل میں مقامی مارکیٹ میں سونا 252,200 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
Comments
Comments are closed.