مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کا...
شائع June 21, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 9 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔

جمعرات کو روپیہ پیسے کی کمی کے بعد 278.60 پر بند ہوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی بڑی حد تک ڈالر کے مقابلے میں 277 سے 279 روپے کے قریب رہی ہے کیونکہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کے حصول کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر ین کے مقابلے میں 8 ہفتوں کی بلندترین سطح 159 ین سے اوپر پہنچ گیا ہے اور جمعے کو پاؤنڈ کے مقابلے میں 5 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔جبکہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کا صبر و تحمل سے جائزہ لیا گیا۔

ڈالر انڈیکس راتوں رات 0.41 فیصد بڑھ گیا جو سوئس نیشنل بینک میں شرح سود میں مسلسل دوسری کمی اور بینک آف انگلینڈ کی جانب سے اگست میں کمی کے اشارے کے بعد ایک ہفتے کے لئے مثبت ہو گیا۔ دریں اثنا بینک آف جاپان کی جانب سے گزشتہ ہفتے جولائی کے اجلاس تک بانڈز کی خریداری کے محرکات کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد ین کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

200 حروف