پاکستان

سی سی او ایس او ایز نے ڈسکوز بورڈز کیلئے نامزدگیوں کی منظوری دیدی

  • پی ٹی ڈی سی ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے، کابینہ ڈویژن کو ہدایت
شائع June 21, 2024

کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی انٹرپرائزز (سی سی او ایس او ایز) کے اجلاس میں بجلی کی 9 تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈز کے لیے نامزدگیوں اور پورٹ اتھارٹیز پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے)، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی درجہ بندی کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت سی سی او ایس اوز کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری کی منظوری دی گئی جس میں ڈسکوز کے بورڈز کے حوالے سے بورڈ نامزدگی کمیٹی (بی این سی) کی سفارشات پر غور کیا جائے گا جس میں بجلی کی تقسیم کار 9 کمپنیوں کے بورڈز کے لیے نامزدگیاں شامل ہیں۔

کمیٹی نے مختلف وزارتوں / ڈویژنوں کی جانب سے پیش کردہ سمریوں پر غور کیا تاکہ ان کے متعلقہ سرکاری ملکیت والے اداروں (ایس او ایز) کو اسٹریٹجک / ضروری یا دیگر کے طور پر درجہ بندی کی جاسکے۔

کابینہ ڈویژن نے پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پی سی پی) سے متعلق سمریاں پیش کیں۔

کابینہ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ پی ٹی ڈی سی کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے اور جاری مقدمات وغیرہ کو حل کیا جائے۔

کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ ادارے کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے قبل پی سی پی کے بورڈ کی تشکیل نو ایس او ای قانون اور پالیسی اور کاروباری قابلیت کے منصوبے کے مطابق کی جائے۔

سی سی او ایس او ایز نے پاکستان انوائرمنٹل پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹس (پی ای پی اے سی) اور نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ (این سی ایل) سے متعلق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاصوں پر بھی غور کیا۔

کمیٹی نے پی ای پی اے سی کو ختم کرنے کی تجویز کی منظوری دی۔

اس نے حکام کو این سی ایل کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے اور اس کے آپریشنز کو ختم کرنے کے لئے منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کمیٹی نے پورٹ اتھارٹیز یعنی پی کیو اے، کے پی ٹی اور جی پی اے کو ضروری قرار دینے کے حوالے سے وزارت بحری امور کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی بھی منظوری دی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پورٹ آپریشنز پہلے ہی متعدد معاملات میں آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں اور یہ پالیسی جاری رہے گی۔ کمیٹی نے وزارت میری ٹائم افیئرز کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پورٹ اتھارٹیز کا گورننس فریم ورک ایس او ای قانون کے مطابق ہو۔ اس مقصد کے لئے وزارت اپنے متعلقہ قوانین میں ترامیم کا آغاز کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف