بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالرکے اضافے سے 2,335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے پر مستحکم رہا ۔

واضح رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں مقامی مارکیٹ میں سونا 252,200 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

200 حروف