بدھ کے روز کاروبار کے دوران تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں ، کیونکہ مارکیٹ نے امریکی خام تیل کے انوینٹریز میں غیر متوقع اضافے کے بعد طلب کے خدشات کے ساتھ یورپ اور مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

برینٹ کروڈ فیوچر 2 سینٹ اضافے سے 85.35 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 6 سینٹ سستا ہوکر 81.51 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ ”مکمل جنگ“ کے قریب ہونے کا انتباہ دیا ہے جبکہ امریکہ اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان وسیع تر تنازع سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگ نے اہم پروڈیوسروں سے خام تیل کی فراہمی میں خلل پڑنے کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔

رواں ہفتے چین کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی کی صنعتی پیداوار توقعات سے کم رہی، لیکن کھپت کے پیمانہ کے طور پر خوردہ فروخت نے فروری کے بعد سے اس کی تیز ترین نمو کو ظاہر کیا۔

فیڈرل ریزرو کے حکام اس بات کی مزید تصدیق کے خواہاں ہیں کہ افراط زر کم ہو رہا ہے اور اب بھی مضبوط لیبر مارکیٹ سے کسی بھی انتباہ کے اشارے نہیں مل رہے ہیں، کیونکہ وہ محتاط انداز میں اس سال کے آخر تک شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع نے منگل کے روز امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے روکتے ہوئے 14 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کے ذخائر میں 2.264 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔

رائٹرز کے سروے میں تجزیہ کاروں نے خام تیل کے اسٹاک میں 2.2 ملین بیرل کی کمی کی توقع کی تھی۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تاہم پٹرول کی انوینٹریز میں 1.077 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی جبکہ ڈسٹیلیٹ میں 538،000 بیرل کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب روسی حکام اور یوکرین کے انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یوکرین کے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کی جنوبی بندرگاہ ازوف میں تیل کے ایک ٹرمینل کے ایندھن کے ٹینک میں بڑی آگ لگ گئی ہے۔

ازوف کی بندرگاہ میں تیل کی مصنوعات کے دو ٹرمینلز ہیں ، جس نے جنوری سے مئی کی مدت کے دوران برآمد کے لئے مجموعی طور پر تقریبا 220،000 ٹن ایندھن بھیجا گیا۔

روس کے آئل ریفائننگ کمپلیکس پر جاری حملوں سے عالمی سپلائی کو خطرہ لاحق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خام تیل کے فیوچرز میں رسک پریمیم میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

اگین کیپیٹل کے پارٹنر جان کلڈف نے کہا کہ “یوکرین کا حملہ مارکیٹ کو یاد دلاتا ہے کہ روسی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے، عالمی مارکیٹ کو قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کے ان بیرل کی ضرورت ہے۔

دریں اثناء لبنان کی جنوبی سرحد پر گروپوں کے درمیان سرحد پار فائرنگ میں اضافے کے بعد امریکی مندوب آموس ہوچسٹائن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ کے درمیان ایک بڑی جنگ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پرائس فیوچرز گروپ کے فلن کا کہنا تھا کہ ’جہاں کہیں بھی آپ دیکھتے ہیں وہاں جیو پولیٹیکل رسک فیکٹر بہت زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے ابتک سپلائی پر کوئی بڑا اثر نہیں دیکھا ہے لیکن یہ بہت تیزی سے تبدیل ہوسکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.