پاکستان

آرمی چیف کی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ...
شائع June 17, 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے عید الاضحیٰ پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر فرائض انجام دینے والے جوانوں کے ساتھ عید منائی ۔ ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر موجود افسران اور جوانوں کے ساتھ پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کے عزم، لگن اور بلند حوصلے کی تعریف کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جوانوں کے لیے گھروں سے دور محاذ پر عید باعث فخر ہے ۔

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف